جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی گلوکار سونو نگم کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں ، سکیورٹی بڑھا دی گئی

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بھارتی گلوکار سونو نگم کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے دھمکیاں ملنے کے بعد سیکیورٹی بڑھادی گئی۔نامور بھارتی گلوکار سونگم کو نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نیممبئی پولیس کو تنبیہ کرتیہوئے کہا ہے کہ سونونگم کی سیکیورٹی بڑھائی جائے کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے مشیر نے پولیس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونو نگم چند عناصر کے نشانے پر ہیں اور انہیں عوامی مقامات، کسی تقریب یا تشہیری سرگرمی کے دوران نشانہ بنایا جاسکتا ہے لہذا ان کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔انٹیلی جنس کی ہدایات ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے گلوکار کو ناصرف اسپیشل سیکیورٹی فراہم کی ہے بلکہ ان کی حفاظت کو تمام معاملات پر ترجیح دی ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سونو نگم نے گزشتہ برس اذان مخالف ٹوئٹس کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی ہوسکتا ہے اسی معاملے کی وجہ سے انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہوں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…