بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فلم’’ریڈ‘‘ میں اجے دیوگن ایماندار ٹیکس افسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن ’سنگھم‘ جیسی فلم میں بہادر پولیس افسر بننے کے بعد آنے والی ایکشن فلم ’ریڈ‘ میں ایماندار اور بہادر ٹیکس افسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔’ریڈ‘ کے جاندار ڈائلاگ رتیش شاہ نے لکھے ہیں، جب کہ ان ڈائلاگس کو حقیقت کا ایکشن تھرلر روپ دینے کی ذمہ داریاں ڈائریکٹر راج کمار گپتا نے نبھائی ہیں۔اجے دیو گن کی اس ایکشن تھرلر فلم کا ٹریلر فلم کے پہلے پوسٹر جاری کیے جانے کے چند گھنٹے کے بعد جاری کیا گیا۔

دو منٹ 46 سیکنڈ کے ٹریلر میں اجے دیوگن کو بھارت کے بڑے بڑے ٹیکس چوروں اور گورکھ دھندہ کرنے والے افراد کے محلات اور گھروں میں چھاپے مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فلم کی کہانی کا خیال بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ایک ایماندار ٹیکس افسر کی کہانی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔لکھنؤ میں 1981 میں ایک ایماندار ٹیکس افسر نے کالے دھن کا کاروبار کرنے اور ٹیکس چوری کرنے والے بااثر افراد کے محلات پر چھاپے مارکر نہ صرف اپنی ذمہ داریاں نبھائی تھیں، بلکہ انہوں نے ان پیسوں سے اپنی ریاست کی غربت ختم کرنے میں بھی کردار ادا کیا۔اب’ریڈ‘ میں اجے دیوگن اس ایماندار ٹیکس افسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اجے دیوگن فلم میں ایسے ٹیکس افسر کا کردار نبھائیں گے، جن کا ان کی ایمانداری کے باعث 49 بارتبادلہ کیا جاتا ہے، تاہم وہ کالا دھن کرنے والے افراد کو یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ تب تک ایمانداری سے کام کرتے رہیں گے، جب تک ان کا 50 ویں بار تبادلہ نہیں ہوجاتا۔ناقدین کی جانب سے فلم کے ڈائلاگس کو کافی سراہا جا رہا ہے، اجے دیوگن فلم میں اپنی اہلیہ کو یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ بھارتی افسران کی بہادری سے زیادہ ان کی بیویوں کا بہادر ہونا لازمی ہے۔فلم کے ایسے جاندار ڈائلاگس کو خواتین کی خودمختاری کے لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔پروڈیوسر ابھیشک پاتھک، بشن کمار، کرشن کمار اور رتیش شاہ کی اس فلم کو آئندہ ماہ 16 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس بار ایماندار اور بہادر ٹیکس افسر کا کردار ادا کرنے والے اجے دیوگن سے ایلینا ڈی کروز رومانس کرتی نظر آئیں گی۔خیال رہے کہ ایلینا ڈی کروز اس سے قبل گزشتہ برس ریلیز ہونے والے فلم ’بادشاہو‘ میں بھی اجے دیوگن کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…