پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

میری اور ایشوریا کی شادی ارینج نہیں لو میر ج تھی ، ابھیشک کاانکشاف

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) نامور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کی اور ایشوریا کی شادی ارینج نہیں بلکہ لو میرج تھی۔سال 2000ء4 میں فلم ’رفیوجی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے اداکار ابھیشیک بچن اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے والد لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ ابھیشیک نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد فلمیں کیں، لیکن ایک دو کے علاوہ کوئی بھی فلم کامیابی کے جھنڈے نہ گاڑ سکی۔

کیریئر میں ناکامی کا منہ دیکھنے والے ابھیشیک گھریلو زندگی میں کامیاب رہے اور بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریا رائے کو دلہنیا بنا کر گھر لے آئے۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ایشوریا کی شخصیت سے کافی متاثر تھے اور انہیں پسند کرتے تھے لیکن یہ بات کہنے کی کبھی ہمت نہ ہوئی لیکن 2007ء میں ٹورنٹو میں فلم ’گرو‘ کے پریمیئرکے دوران ایشوریا سے اظہار محبت کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ابھیشیک بچن نے مزید بتایا کہ فلم کا پریمیئر ختم ہونے کے بعد ہوٹل کی بالکونی میں ایشوریا کو سخت سردی میں اکیلے کھڑے دیکھ کر گھبراتے ہوئے محبت کا اظہار کردیا کہ ’مجھ سے شادی کروگی ‘جس پر ایشوریا نے بغیر کچھ وقت ضائع کیے میری پیشکش قبول کرلی وہ لمحہ میرے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…