پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کسی بھی موضوع پرفلم بنانا فلم ساز کا بنیادی حق ہے ،اداکارہ ودیا بالن

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ اور بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کی رکن ودیا بالن نے کہا ہے کہ کسی بھی موضوع پر فلم بنانا اور اسے نمائش کے لیے پیش کرنا فلم ساز اور فلم ٹیم کا بنیادی حق ہے۔ودیا بالن نے فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کے خلاف راجپوت کرنی سینا کے مظاہروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اس وقت تک مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ۔

جب تک وہ فلم کو مکمل طور پر دیکھ اور سمجھ نہ لیں۔اداکارہ ودیا بالن کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کہ راجپوت کرنی سینا نے ’پدماوت‘ کو دیکھنے کے بعد اس کے خلاف جاری مظاہروں کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔راجپوت کرنی سینا نے 3 فروری کو اعلان کیا کہ ان کے چند ارکان نے ’پدماوت‘ دیکھی ہے، جس میں راجپوتوں کے خلاف کوئی بھی بات نہیں، بلکہ وہ فلم تو راجپوتوں کا فخر ہے۔کرنی سینا کے عہدیداروں نے تسلیم کیا کہ فلم میں کوئی بھی قابل اعتراض منظر نہیں، اس لیے وہ اس کے خلاف مظاہرے ختم کر رہے ہیں۔راجپوت کرنی سینا کی جانب سے فلم کے خلاف 2016 سے مظاہرے شروع کیے گئے تھے، اور اس کی نمائش کے خلاف بھی ان کی خواتین رکن نے اجتماعی خودکشی کی دھمکی دی تھی۔راجپوت کرنی سینا کی جانب سے فلم کو دیکھنے سے پہلے ہی مظاہرے کرنے اور پھر مظاہروں کو ختم کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ کسی کو بھی اس وقت تک فلم کے خلاف آواز بلند نہیں کرنی چاہیے جب تک وہ فلم کو مکمل طور پر دیکھ نہ لے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ودیا بالن نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر فلم ریلیز ہونے کا حق رکھتی ہے۔ڈرٹی پکچر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہر موضوع پر بنی تمام فلموں کو نمائش کی اجازت ملنی چاہیے، اور اگر کسی کو فلم پر اعتراض ہو تو اسے چاہیے کہ وہ احتجاج کرنے کے بجائے فلم کو نہ دیکھے ۔

تاہم فلم کو ہر حال میں سینما میں پیش کرکے اسے دیکھا جانا چاہیے کہ اس میں کیا دکھایا گیا ہے۔سی بی ایف سی رکن اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر فلم ساز کی فلم ریلیز ہونے کے لیے ہی بنتی ہے، اور ہر موضوع پر فلم بنانا فلم ساز کا بنیادی حق ہے، اسی طرح ہر فلم کو ریلیز کیا جانا بھی بنیادی حق ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…