منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

منفرد کردار کی پیشکش ہوئی تو فلم میں کام کروں گی،اداکارہ رزکمالی

datetime 5  فروری‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہ فلم میں کام کیلیے پیشکش ہوئی ہے لیکن میں روایتی کردار نہیں بلکہ منفرد کردار کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔اپنے ایک انٹرویو میں رزکمالی نے بتایا کہ جس طرح پاکستانی فنکاردیارغیرمیں جا کر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، اگر پاکستانی فلم میکر بھی دنیا کے مختلف ممالک اور ان کے خوبصورت مقامات پر جا کر زیادہ سے زیادہ فلموںکی عکسبندی کریں ۔

تو اس کے ذریعے جہاں فلموں کے معیار میں بہتری آئے گی، وہیں دوسرے ممالک سے ثقافتی تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔رزکمالی نے کہا کہ اس وقت پاکستانی فلم میں بہترین لوکیشنز کی شدید کمی ہے۔ نوجوان فلم میکرز ایک ہی طرح کی لوکیشنزاستعمال کرنے کے بجائے اگر نئے اورحیرت انگیز مقامات پر فلموں کی شوٹنگز کریں تویقیناً اس سے فلم کے شعبے میں بہتری آئے گی۔ اس سلسلہ میں فلم کا بجٹ توبڑھے گا لیکن اس کا بزنس بھی منافع بخش ثابت ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں رزکمالی نے کہا کہ مجھے بھی فلم میں کام کیلیے پیشکش ہوئی ہے لیکن میں روایتی کردار نہیں بلکہ منفرد کردار کرنے کی خواہش رکھتی ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوںکہ جب تک کوئی بھی فنکار معمول سے ہٹ کام نہیں کرتا، تب تک اس کی کوئی الگ پہچان نہیں بنتی۔اداکارہ نے کہا کہ اگر ہم ہالی ووڈ یا بالی ووڈ کی جانب نظر دوڑائیں تو وہاں پر بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں، جو سپراسٹار ہیروئنوں سے زیادہ مقبول ہیں اور ان کے کام کی بدولت انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسی لیے مجھے بھی منفرد کردار کی تلاش ہے، جونہی ایسی کوئی آفر ہوگی تو سلور سکرین پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاؤں گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…