پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سلمان خان اب فلم ’’بھارت‘‘ میں نظر آئیں گے

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت کے معروف ہدایت کار علی عباس ظفر نے فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد سلمان کی نئی فلم ’بھارت‘ کا اعلان کردیا۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے اْن بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی منفرد اور حقیقی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ سو کروڑ سے زائد مالیت کا بزنس کرکے باکس آفس پر ہلچل مچانے والی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’سلطان‘ جیسی مشہور فلموں نے سلمان خان کو ایسا مقام دلایا ہے کہ مداحوں سمیت ہدایت کاروں کے لبوں پر سلو میاں کا ہی نام ہے۔

اب مداحوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ ان دونوں فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے والے علی عباس ظفر نے سلمان خان کے ساتھ تیسری فلم بھی بنانے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سلطان‘ اور’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے معروف ہدایت علی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا اعلان کردیا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ فلم ’بھارت‘ پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے اور فلم کی کہانی لکھنے کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔واضح رہے کہ علی عباس کی ہدایت کاری میں بننے والی سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ 2014ء میں شمالی کوریا میں بننے والی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کا ہندی سیکوئل ہے جو 2019ء میں ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…