جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

معروف اداکار ساجد حسن کیساتھ یہ کیا ہوگیا،ویڈیو پیغام میں تہلکہ خیز انکشاف،جان کر آپ بھی تڑپ اٹھیں گے

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی انسان کیلئے خوبصورت بال اس کیلئے خاص اہمیت رکھتے ہیں جو ان کی شخصیت کو یکسر بدل کر رکھ دیتے ہیں ،لیکن جب قدرتی بال ختم ہو جائیں تو پھر ٹرانسپلانٹ کے ذریعے بال لگوا لئے جاتے ہیں۔معروف  اداکار ساجد حسن جو کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے بھی ایک دوست ڈاکٹر کے کہنے پر بال لگوانے کا فیصلہ تو کر لیا مگر ان کیساتھ جو کچھ ہوا، وہ دیکھ کر آپ بھی توبہ توبہ کرینگے۔

سوشل میڈیا  پر انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں ناصرف مداحوں کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا بلکہ انہیں آگاہ بھی کیا کہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے سے پہلے 10 مرتبہ ریسرچ کریں اور سرجنز کے بارے میں جاننے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں۔اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہےایک ڈاکٹر 9 سال تک میرے پیچھے لگے رہے کہ مجھ سے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروا لیں، مجھے کہتے رہے کہ خدا کا واسطہ ہے مجھ سے ٹرانسپلانٹ کر لیں، دوستی بھی ہوئی اور یاری بھی ہو گئی اور پھر کرتے کرتے بالآخر 2 مہینے پہلے میں نے اپنی قسمت ان کے ہاتھ میں دیدی اور کہا کہ ٹرانسپلانٹ کر دیں۔انہوں نے بغیر کسی ٹیسٹ کے مجھے لٹایا اور میرا ٹرانسپلانٹ کرنے کی کوشش کی اور یہ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ ہیئر ٹرانسپلانٹ سے پہلے ٹیسٹ ہونے چاہئیں اور بہت ساری چیزیں ہونی چاہئیں جو ڈاکٹر نے نہیں کی تھیں۔ جس روز میرا ٹرانسپلانٹ ہوا، اس سے اگلے روز میری طبیعت خراب ہو گئی اور اس کے بعد میں کوئی 10 سے 15 دن بہت زیادہ بیمار رہا اور سر پر انفیکشن ہو گئی اوراس کے باعث بخار ہو گیا۔ڈاکٹر کہتا رہا کہ یہ ٹھیک ہو رہا ہے، ٹھیک ہو رہا ہے لیکن میں 15 روز تک تقریباً بے ہوش پڑا رہا لیکن وہ بضد رہے کہ آپ ٹھیک ہیں اور کچھ بھی نہیں ہوا۔ ایک مہینے کے بعد میرے سر کی حالت آپ کے سامنے ہیں،

جہاں جہاں انہوں نے غلط قسم کے اوزار استعمال کئے، وہاں یہ حالت ہے، مجھے نہیں پتہ کہ انہوں نے کیا کیا ہے، لیکن جو بھی ہے اس وجہ سے میں بہت زیادہ پریشانی میں ہوں اور میری فیملی بھی پریشان ہے۔گزشتہ دو مہینے شدید پریشانی میں رہا اور میرا کام بھی گیا، میں چاہتا ہوں کہ لوگوں میں آگاہی پھیلے کہ ہیئر ٹرانسپلانٹ سے پہلے 10 دفعہ ریسرچ کریں اور لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں، کسی اچھے سرجن سے ٹرانسپلانٹ کروانا تو ٹھیک رہے گا لیکن غلط سرجن کے پاس جا کر یہ کچھ ہو جاتا ہے، آپ اپنا خیال رکھئے اور میرے لئے دعا کیجئے، شکریہ ۔“

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…