اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ساتھ جانے سے انکار پر معروف سٹیج اداکارہ کو قتل کر دیا گیا، قاتل اس سے قبل بھی ایک معروف گلوکارہ کو قتل کر چکا ہے اور پھانسی کی سزا کے باوجود رہا ہو گیا تھا

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان کو ڈانس پارٹی میں شرکت سے انکار کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گولیاں چلانے والا شخص سابق پولیس افسر تھا۔ مردان میں واقع شیخ ملتون روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اداکارہ سنبل خان کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تین مسلح حملہ آوروں نے اداکارہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق پولیس افسر نعیم خٹک نے سنبل خان کو گولیاں ماری ہیں۔ سابق پولیس انسپکٹر سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کے مطابق سابق پولیس افسر نعیم خٹک اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ اداکارہ سنبل کے گھر میں داخل ہوا اور اس نے اداکارہ سنبل کوڈانس پارٹی میں ساتھ چلنے کا کہا اس موقع پر اداکارہ نے انکار کیا تو ملزم نے گلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اداکارہ سنبل خان کو قتل کر دیا، ملزمان میں سابق پولیس انسپکٹر نعیم خٹک، نصیب اور جہانگیر خان شامل ہیں، ایف آئی آر میں نامزد ملزم جہانگیر خان پشتو کی معروف گلوکارہ غزالہ جاوید کے سابق شوہر ہیں جن کو اپنی سابقہ اہلیہ کے قتل میں پھانسی کی سزا بھی سنائی گئی تھی تاہم بعد میں معافی نامہ ہو جانے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مردان میں تین ہفتے کے دوران دو معصوم بچیوں سمیت 3 خواتین کو قتل کیا گیا، ان تمام واقعات میں ملوث ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان کو ڈانس پارٹی میں شرکت سے انکار کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…