منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

سونم کپور جون میں شادی کریں گی؟

datetime 3  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی مزید تین ماہ موخر کردی گئی اور اب شادی رواں برس جون میں ہونے کا امکان ہے۔فلم فیئر نے جوڑے کے انتہائی قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ سونم کپور اور آنند آہوجا نے جون میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے کا فیصلہ کرلیا۔جوڑے کے قریبی ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ شادی سے قبل ان دونوں کی منگنی کی بھی باقائدہ تقریب منعقد کی جائیگی۔

جس میں دونوں کے خاندانی افراد سمیت انتہائی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ذرائع کے مطابق اگرچہ سونم کپور کوآنند آہوجا کے جذبات پر بہت یقین ہے تاہم ان کے والد انیل کپوراپنے ہونے والے داماد کے حوالے سے بے یقینی کا شکار تھے تاہم اب انیل کپوراوران کی اہلیہ سنیتا کپور بھی آنند آہوجا سے متعلق مطمئن ہوچکے ہیں جبکہ سونم کپور کے بھائی ہرش وردھن کپور بھی اپنے ہونے والے جیجو سے بہت خوش ہیں۔

جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق سونم کپور کے اہل خانہ کی جانب سے مطمئن ہوجانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ شادی جون میں منعقد کی جائے گی ٗممکنہ طور پر سونم اور آنند آہوجا کی شادی پنجابی دہلی اسٹائل میں ہوگی۔اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ دونوں جودھپور میں انتہائی سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم تاحال سونم کپور اور آنند آہوجا کی جانب سے ذاتی طور پر اپنی شادی کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…