جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

صبا قمر کی پہلی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)گزشتہ برس ریلیز ہونے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پہلی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں خیال رہے کہ ہندی میڈیم کو مئی 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا اگرچہ فلم 100 کروڑ کلب میں شامل نہیں ہوئی تھی تاہم فلم نے اچھی کمائی کرنے سمیت ناقدین کے اچھے تبصرے بھی حاصل کیے تھے۔فلم میں صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار عرفان خان نے نبھایا تھا ۔

اس فلم کو گزشتہ ہفتے ہونے والے بولی وڈ فلم فیئر ایوارڈز میں متعدد کیٹیگریوں میں نامزد کیا گیا تھا۔صبا قمر کو ہندی میڈیم میں شاندار اداکاری کرنے پر بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں بھی نامزد کیا گیا تاہم وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں تاہم عرفان خان نے ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری دکھانے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔اب فلم کی ٹیم نے کہا ہے کہ ہندی میڈیم 2‘ کا اسکرپٹ آخری مراحل میں ہے، جسے جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ٹی سیریز کے بشن کمار اور میڈوک فلمز کے سربراہ دنیش وجن نے ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل سمیت متعدد فلموں کو مشترکہ طور پر ریلیز کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کرلیے۔دنیش وجن نے بتایا کہ انہوں نے ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کا اسکرپٹ لکھنے کا کام 2017 سے ہی شروع کردیا تھا، اور حال ہی میں اسکرپٹ کا دوسرا حصہ بھی مکمل کرلیا گیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم کے سیکوئل کا اسکرپٹ مئی اور جون 2017 سے لکھنا شروع کیااور پہلے 7 ماہ میں اس کا پہلا حصہ مکمل کیا گیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کے سیکوئل میں ایک بار پھرعرفان خان اور صبا قمر کو ہی کاسٹ کیا جائے گا۔امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ فلم کو آئندہ برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…