منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

’پدماوت‘ میں کام کرنے پرشاہد کپورکی راجپوت بیوی بول پڑیں

datetime 27  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ متنازع فلم ’پدماوت‘ میں کام کرنے والے اداکار شاہد کپور کی اہلیہ جو کہ راجپوت قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں وہ بھی بول پڑیں۔واضح رہے کہ شاہد کپور نے فلم میں راجپوتوں کی رانی ’پدماوتی‘ کے شوہر راجہ راول رتن سنگھ راجپوت کا کردار ادا کیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ شاہد کپور فلم میں راجپوت بنے تھے، تاہم ان کی اہلیہ میرا پہلے سے ہی راجپوت ہیں ٗ جو راجپوتوں پر بننے والی فلم ’پدماوت‘ اور اس میں اپنے شوہر کے کردار پر خاموش نہ رہ سکیں۔

دکن کیرونیکل کے مطابق شاہد کپور نے بتایا کہ وہ ’پدماوت‘ میں راجپوت بننے پر پریشان تھے کیوں کہ وہ اس قبیلے میں شامل ہونے والے نئے رکن تھے تاہم ان کی راجپوت بیوی نے انہیں بہت ہمت دی۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیوی نے فلم میں راجہ راول رتن سنگھ کا کردار ادا کرنے پر حوصلہ دیا۔شاہد کپور نے تسلیم کیا کہ راجہ راول رتن سنگھ کا کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک چیلنج تھا انہوں نے کہا کہ ان کا کردار قدرے کمزور بھی تھا۔راجپوت کلچر پر بننے والی فلم پر شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ’پدماوت‘ راجپوتوں کی ثقافت اور روایات کا عزم ہے، اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کے شوہر نے ایک راجپوت سردار کا کردار بخوبی نبھایا۔میرا راجپوت نے کہا کہ کسی تعصب کے بغیر وہ یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ فلم بہت ہی شاندار تھی، انہیں اسکرین پر اپنے شوہر کو راجپوت کے روپ میں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔واضح رہے کہ شاہد کپور نے راجپوت قبیلے سے تعلق رکھنے والی میرا سے 2015 میں سادگی سے شادی کی تھی ٗجوڑے کے ہاں 2016 میں پہلی بچی مشا پیدا ہوئی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…