ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ فلم ساز و میزبان کرن جوہر کو بھارت کے محکمہ صحت نے ایک پروگرام کے ذریعے غیر قانونی طور پر تمباکو نوشی کی تشہیر کرنے کے الزام میں قانونی نوٹس بھیج دیا۔واضح رہے کہ کرن جوہر کو محکمہ صحت نے ان کی پروڈکشن ’دھرما‘ کے تحت چلنے والے ریئلٹی شو ’انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹارز‘ کے دوران ممنوع پان کی تشہیر کرنے پر نوٹس دیا۔
کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس کو بھیجے گئے نوٹس میں محکمہ صحت نے فلم ساز سے 10 دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔فلم ساز پر الزام ہے کہ انہوں نے دوران پروگرام میں ’کملا پسند پان مصالحہ‘ کی غیرقانونی طور پر تشہیر کی، اس پان گٹکے کو محکمہ صحت تمباکو نوشی کے ضمرے میں شمار کرتا ہے۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق ’انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹارز‘ میں پان مصالحہ کا اشتہار چلنے پر محکمہ صحت نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس کو قانونی نوٹس جاری کردیا۔خبر کے مطابق نہ صرف کرن جوہر بلکہ اس پروگرام کی ٹیم میں شامل دیگر افراد کو بھی نوٹس بھیجا گیا۔’اںڈیاز نیکسٹ سپر اسٹارز‘ کے ججز کرن جوہر اور روہت شیٹھی سمیت دیگر ارکان کو غیر قانونی طور پر پان کی تشہیر کرنے سے متعلق جواب جمع کرانے کو کہا گیا۔کرن جوہر سمیت دیگر افراد کو محکمہ صحت نے ’سگریٹ اور دیگر تمباکو نوشی مصنوعات ایکٹ‘ (سی او ٹی پی اے) کے تحت نوٹس جاری کیا۔اگران پر الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 5 سال قید یا پھر 2 ہزار بھارتی روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ی