منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ماہرہ خان کو ایک بار پھرشاہ رخ کی یاد ستانے لگی

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کو آج ایک سال مکمل ہوگیا اس موقع پر ماہرہ نے کنگ خان کے ساتھ فلم کے دوران حسین اور یادگار لمحوں کو ٹوئٹر پر شیئر کرایا۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی ایک برس قبل ریلیز ہونے والی فلم’’رئیس‘‘نے شائقین کی خوب داد سمیٹی تھی۔

راہول ڈھولکیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں شاہ رخ خان گینگسٹر کے روپ میں نظر آئے تھے جب کہ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور اداکاری کی بھی بے تحاشہ تعریف کی گئی تھی۔ بلاشبہ فلم’’رئیس‘‘ماہرہ خان کے کیرئیر کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔’’رئیس‘‘کے بعد ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہونے لگا، یہاں تک کہ ماہرہ دنیا بھر میں گلوبل آئکن بن گئیں۔ فلم’’رئیس‘‘کو ریلیز ہوئے ایک برس بیت چکا ہے لیکن ماہرہ خان ابھی تک اس کے سحر سے باہر نہیں نکل سکی ہیں ۔ آج فلم کو ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پر اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کے دوران حسین اور یادگار لمحوں کو شیئر کیا ہے۔فلم میں ماہرہ کا ڈائیلاگ’’بیٹری سالا ‘‘بہت مشہور ہواتھا ماہرہ نے یہی ڈائیلاگ دہراتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئیں تصاویر بھی شیئر کیں۔فلم’’رئیس‘‘پر پاکستان میں چند وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کی گئی تھی جس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ میں پہلی فلم تھی اور وہ چاہتی تھیں کہ ان کے پاکستانی مداح بھی یہ فلم دیکھیں۔واضح رہے کہ فلم ’’رئیس‘‘ 2017 کی پہلی کامیاب فلم تھی جس نے ہریتھیک روشن کی ’’قابل‘‘کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…