منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رشی کپور نے ٹوئٹر پر 5 ہزار سے زائد صارفین کو بلاک کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور اپنے دل کی بات کہنے سے کبھی کتراتے نہیں اور ان کو اپنی رائے دینے کا سب سے بہترین ذریعہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر لگتا ہے۔ٹوئٹر پر بہت مرتبہ رشی کپور کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے تاہم اداکار کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رشی کپور سے جب ٹوئٹر پر ان کے ایکٹو رہنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

تو اداکار نے کہا کہ میں وہ کروں گا، وہ لکھوں گا جو میرا دل چاہے گا۔رشی کپور کا مزید کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا دور ہے، اور مجھے جو صحیح لگے گا میں وہی بولوں گا، مجھے نہیں لگتا کسی کو میرے کچھ بھی لکھنے سے مسئلہ ہونا چاہیے۔ٹوئٹر پر ان والے ان کے جھگڑوں کی تعداد کے حوالے سے جب پوچھا گیا تو اداکار نے کہا کہ کیا فرق پڑتا ہے، ان مذاق اڑانے والوں کو میں اتنی اہمیت نہیں دیتا، ان کو اس وقت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ بہت اہم ہیں جب کوئی اہم شخصیت ان کو جواب دے اور میں ان کو یہ خوشی نہیں دیتا۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صارفین کو بلاک کرنے کے حوالے سے اداکار نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن جب کسی نے مجھے پریشان کرنا شروع کیا تو میں اسے بلاک کردیتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ پر اب تک 5 ہزار سے زائد افراد کو بلاک کرچکے ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ جس نے میرے خانداز کے بارے میں کچھ برا کہا یا کوئی اور غلط ہرکت کی تو میں اسے بلاک کردوں گا، میرا ماننا ہے کہ ایک خراب مچھلی پورے تالاب کو خراب کردیتی ہے۔خیال رہے کہ رشی کپور اس وقت امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’102 ناٹ آؤٹ‘ ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس فلم میں امیتابھ بچن رشی کپور کے والد بنتے نظر ا?ئیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…