منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلمی مصروفیات کے باوجود تھیٹرپرکام کر رہی ہوں ،اداکارہ آفرین پری

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اداکارہ آفرین پری نے کہا ہے کہ انڈسٹری مضبوط ہاتھوں میں آگئی تاہم فیملی فلمیں شائقین کو سینماؤں میں لاسکتی ہیں۔ آفرین پری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کامیڈی، ٹریجڈی سمیت جیسا بھی کردار ہو اس میں ایکٹنگ کا مارجن ہونا چاہئے۔ فلمی مصروفیات کے باوجود تھیٹرپرکام کر رہی ہوں۔ پشتو کے ساتھ اردو فلمیں بھی اچھی بننے لگی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری مضبوط ہاتھوں میں آگئی۔

تاہم فیملی فلمیں شائقین کو سینماؤں میں لاسکتی ہیں۔اداکارہ کا کہناتھا کہ فلم بینوں نے جس طرح سے اپنی فلموں کی حوصلہ افزائی کرکے جو اعتماد کیا اس کو قائم رکھنا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکار کے لیے زبان اور سرحد کی قید نہیں ہوتی،پشتو فلموں میں کام کرنے کے لیے اس لیے راضی ہوگئی کہ اب معیاری فلمیں بن رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پروڈکشن اداکاری سے ٹف جاب ہے ، شوٹنگ سے نمائش تک تمام معاملات کو دیکھنا پڑتا ہے مگر اس تجربے سے لطف اندوز ہورہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں آفرین پری نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں اورنہ ہی اس طرح کی فضول دوڑ کا حصہ بننا پسند ہے۔ ہر پروجیکٹ کرنے سے پہلے اپنے کردار کی جزئیات کا جائزہ لیتی ہوں تاکہ اسے بہتر انداز سے پرفارم کرسکوں، پھر اس کے اچھے اور برے ہونے کا فیصلہ شائقین پر چھوڑ دیتی ہوں۔ میرے خیال میں شائقین سے بہتر جج کوئی نہیں ہوسکتا ، ان کی پسندیدگی ہی ہمیں اس مقام تک پہنچاتی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ تھیٹر کے ساتھ فلم میں بھی چاہنے والوں کی ایک کثیر تعداد ہے ، جو مجھے پردہ اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تھیٹر اداکاری سیکھنے کے حوالے سے بہترین انسٹیٹیوٹ ہے جو آپ کی پرفارمنس میں نکھار لانے کے ساتھ اعتماد پیدا کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…