پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

فلم ’’پدماوت‘‘ (آج)ریلیز ہوگی‘تمام ریاستوں کو حکم کی تعمیل کرنا ہوگی، سپریم کورٹ

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سپریم کورٹ نے بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش اور راجستھان کی حکومتوں کی جانب سے فلم ’’پدماوت‘‘ پر پابندی عائد کی جانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ فلم پر کوئی پابندی نہیں لگے گی۔بالی ووڈ کی تاریخ کی متنازعہ ترین فلم ’’پدماوت‘‘ تمام تر رکاوٹوں اور دھمکیوں کے بعد اگلے دوروز میں بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔

تاہم گزشتہ روز بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش اور راجستھان کی حکومتوں نے سپریم کورٹ میں فلم کی 25 جنوری کو ریلیز رکوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے آج سپریم کورٹ نیحکم جاری کیا ہے کہ’’پدماوت‘‘ اپنے مقررہ وقت پر ہی ریلیز ہوگی اور تمام ریاستوں کو اس حکم کی تعمیل کرنی ہوگی۔چیف جسٹس دیپک مشرا کا کہنا تھا کہ فلم میں تاریخی حقائق کو مسخ نہیں کیا گیا البتہ ریاستیں لوگوں کو فلم نہ دیکھنے کی صلاح دے سکتی ہیں۔

دوسری جانب جسٹس چندرچور نے ہندوانتہاپسند جماعت کرنی سینا کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے مشکلات کھڑی کرتے ہیں اور پھرعدالت آجاتے ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جہاں فلم کو بھارت کی تمام ریاستوں میں ریلیز کی اجازت مل گئی ہے، وہیں فلم کی ریلیز کو لے کر مختلف شہروں میں توڑ پھوڑ کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم’’پدماوت‘‘ چند تبدیلیوں کے بعد(آج) 25 جنوری کو ریلیزکی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…