منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان کی ’’سلطان‘ ‘نے تہران فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا

datetime 23  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی فلم ’سلطان ‘ نے تہران میں اسپورٹس فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں ریلیز ہونے والی دبنگ خان کی فلم’ سلطان‘ نے 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر اپنا مقام بنایا وہیں سلمان خان کی فلم کئی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے کے ساتھ متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی جب کہ اب فلم نے تہران فیسٹیول میں بھی 3 بہترین کیٹگری کے ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں منعقد تہران انٹرنیشنل اسپورٹس فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی فلموں کو مختلف کیٹگری کے لئے نامزد کیا گیا جہاں بالی ووڈ کی فلم ’سلطان‘ نے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی سلطانی کا ثبوت دیا اور بہترین اداکار، اداکارہ اور ہدایت کار کے ایوارڈز لے اڑی۔فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں تہران فیسٹیول میں فلم ’سلطان‘ کے لئے سلمان خان کو بہترین اداکار، انوشکا شرما کو بہترین اداکارہ اور خود کو بہترین ہدایتکار کا ایوارڈز ملنے پرخوشی کا اظہار کیا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…