منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ڈمپل کا اپنے داماد اکشے کو ’’ہم جنس پرست‘‘ سمجھنے کا انکشاف

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کا اپنے داماد اور ایکشن ہیرواکشے کمار کو ہم جنس پرست سمجھنے کا انکشاف سامنے آگیا۔بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار ایکشن فلمیں کرنے کے ساتھ اکثر سماجی موضوعات پر بننے والی فلمیں کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں جس میں’ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا ‘ کی مقبولیت کے بعد دوسری اہم فلم ’پیڈ مین‘ ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

جہاں اکشے ایک طرف معاشرے میں اصلاح چاہتے ہیں وہیں دوسری جانب اْن کی ساس ڈمپل کپاڈیا کا اکشے کے ہم جنس پرست سمجھنے کے انکشاف نے سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ کا کرن جوہر کے شو میں اپنی اور اکشے کمار کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اْن کی والدہ ڈمپل کپاڈیا اکشے سے شادی کرنے کے بالکل بھی حق میں نہیں تھیں کیوں کہ وہ اکشے کو ہم جنس پرست سمجھتی تھیں۔ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ اْن کی والدہ کو اکشے پر اس لیے شک تھا کیوں کہ ان کی ایک صحافی دوست نے اکشے کے ہم جنس پرست ہونے کا بتایا تھا جس کے بعد والدہ نے اکشے کی جانچ پڑتال بھی کرائی دیگر لوگوں سے اکشے سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں اور میرے مستقبل کی خاطر اکشے کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا، جب انہیں یقین ہوگیا کہ اکشے ہم جنس پرست نہیں تب وہ ہماری شادی کے لیے راضی ہوئیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…