پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

فلم ہندی میڈیم نے فلم فیئر ایوارڈ 2018ء اپنے نام کر لیا

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) 63 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں عرفان خان کو بہترین اداکار اور ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایواڑ دیا گیا۔فلم فیئر ایوارڈز کی کرٹیکس کٹیگری میں راج کمار راؤ کو بہترین اداکار اور زائرہ وسیم کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ فلم ہندی میڈیم کو بیسٹ فلم اور نیوٹن کو بیسٹ فلم کرٹیک کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بریلی کی برفی فلم کے ڈائریکٹر اشونی ائیر تیواری کو دیا گیا ۔

جبکہ بیسٹ اوریجنل سٹوری کا ایوارڈ نیوٹن فلم کے لئے امت ماسورکر کو دیا گیا۔ بیسٹ ایکٹر سپورٹنگ رول (میل) کا خطاب راج کمار راؤ نے اپنے نام کیا تو بیسٹ ایکٹر سپورٹنگ رول (فی میل) کا ایوارڈ فلم سیکریٹ سپر سٹار کیلئے میہر وج نے حاصل کیا۔اتوار کو ممبئی میں ہونے والے ایوارڈز کی تقریب میں بہترین فلم کی کیٹیگری کے لئے ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی کی ’بدریناتھ کی دلہنیا‘، اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر کی بلاک بسٹر ٹوائلٹ ایک پریم کتھا، عرفان خان اور صبا قمر کی ہندی میڈیم، ایشوینی ایئر تیواڑی کی ہٹ فلم بریلی کی برفی اور عامر خان کی سیکریٹ سپر سٹار کے درمیان مقابلہ تھا۔ارجیت سنگھ کو فلم بدری ناتھ کی دلہنیا کے گانے ’روکے نہ رکے نینا پر بہترین پلے بیک سنگر (میل) جبکہ میگھنا مشرا کو سیکریٹ سپر سٹار کے گانے نچ کی پھراں پر بہترین پلے بیک سنگر (فی میل) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔بھارتی سنیما کے لئے خدمات کے اعتراف میں ماضی کی نامور اداکارہ مالا سنہا اور گلوکار و موسیقار بپی لہری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…