ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

’’پدماوت‘‘ میں گرافکس کا استعمال، دپیکا کی کمر چھپا دی گئی

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کو ہندوستانی سینسر بورڈ نے ریلیز کی اجازت تو دی، لیکن اب ناظرین کو اس فلم میں پہلے کے مقابلے متعدد تبدیلیاں نظر آئیں گی، جن میں سے کچھ تبدیلیاں فلم کے گانے ’گھومر‘ میں کی گئی ہیں۔فلم ’پدماوت‘ کا گانا گھومر گزشتہ سال ریلیز کیا گیا تھا، جس میں دپیکا پڈوکون عروسی جوڑے میں رقص کرتی نظر آئیں، جبکہ شاہد کپور بھی چند سینز میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ گھومر ایک خاص انداز کا رقص ہے جسے راجپوت خواتین خوشی کے مواقع پر کرتی ہیں، اس کے علاوہ یہ ڈانس راجپوت کی نئی دلہن اس وقت بھی کرتی ہے جب وہ اپنے سسرال پہلی مرتبہ جاتی ہے۔گھومر ’گھومنے‘ کے الفاظ سے نکلا ہے، اس ڈانس میں سب سے زیادہ مشکل اور اہم کام گھومنا ہی ہے۔تاہم ہندوستانی انتہا پسند تنظیم نے اس گانے میں دپیکا پڈوکون کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے فلم میں رانی پدمنی کا کردار ادا کیا جبکہ ان کی رانی ایسا لباس پہن کر کبھی بھی رقص نہیں کرتی جس میں ان کی کمر نظر آرہی ہو۔جس کے بعد سینسر بورڈ نے فلم کو ریلیز کی اجازت دینے کے لیے ہدایت کار سے گانے میں دپیکا کی کمر چھپانے کا مطالبہ کیا۔اور اب اس گانے کا نیا ورڑن ریلیز کردیا گیا ہے جس میں دپیکا پڈوکون کی کمر کمپیوٹر گرافکس کی مدد سے چھپا دی گئی ہے۔اس گانے کی شوٹنگ کے حوالے سے دپیکا پڈوکون کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’یہ اب تک کا سب سے مشکل ڈانس رہا ہوگا جو سنجے سر اور میں نے ایک ساتھ شوٹ کیا، پدماوتی کی شوٹنگ کا آغاز اس ہی گانے کے ساتھ ہوا تھا، اور میں وہ دن کبھی نہیں بھولوں گی، اس دن شوٹنگ کا آغاز کرتے ہی مجھے ایسا لگا جیسے پدماوتی کی روح میرے اندر داخل ہوگئی ہے اور یہ جذبات شاید طویل عرصے تک میرے ساتھ رہیں گے۔خیال رہے کہ فلم ’پدماوت‘ کو آخر کار رواں ماہ 25 تاریخ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…