جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

لنڈسے لوہان کاسعودی عرب کے بدلتے سماج پرفلم بنانے کا اعلان

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہولی وڈ اداکارہ لِنڈِسے لوہان نے سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے پیش نظرخاتون کے مرکزی کردار پر مبنی فلم بنانے کا اعلان کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلی فلم کو ریلیز کیا گیا۔سعودی عرب میں 35 سال بعد کھلنے والے سینما گھروں میں پہلی فلم کا اعزاز اینیمیٹڈ ہولی وڈ فلم ’دی ایموجی‘ کو حاصل ہوا۔سعودی عرب

میں گزشتہ برس دسمبر میں حکومت نے سینما پرعائد پابندی ہٹادی تھی، ساتھ ہی سعودی عرب میں گزشتہ برس پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت بھی دی گئی۔یہی نہیں سعودی حکومت نے خواتین کو کھیلوں کے میدان میں بھی جانے کی اجازت دی، جب کہ انہیں میوزک کنسرٹ میں بھی شرکت کی اجازت دی گئی۔سعودی حکومت نے خواتین پر عائد کئی پابندیاں اپنے سعودی وڑن 2030 کے تحت ہٹادیں، جس کے ذریعے سعودی عرب میں کلچر کو فروغ دے کر اپنی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔سعودی حکومت کے ان قدموں کو دیکھتے ہوئے جہاں کئی دیگر ادارے مستقبل میں سعودی عرب میں انٹرٹینمنٹ منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، وہیں ہولی وڈ اداکارہ لِنڈِسے لوہان نے بھی سعودی عرب کے بدلتے سماج پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔اداکارہ حال ہی میں امریکی ٹی وی چینل پر چلنے والی معروف ٹاک شو ’وینڈی شو‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے میزبان سے اپنے منصوبے سے متعلق بات کی۔لِنڈِسے لوہان نے بتایا کہ وہ سعودی عرب کے بدلتے سماج پر’فریم‘ نامی فیچر فلم بنائیں گی، جس میں مرکزی کردار ایک خاتون کا ہوگا، جو سعودی عرب میں جدوجہد کے ذریعے اپنی الگ پہنچان بناتی ہیں۔لِنڈِسے لوہان نے فلم سے متعلق بتایا کہ فلم کا مرکزی کردار ایک نوجوان خاتون فوٹوگرافر کا ہوگا، جو امریکا میں مقیم اپنے شوہر کو چھوڑ کر ریاض منتقل ہوتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق یہ کردار ریاض آکر سعودی عرب

کے کلچر و سماج کے رنگ میں رنگ جاتا ہے، اور اپنی ایک الگ منفرد پہچان بناتا ہے۔اداکارہ نے اس فلم کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بہت ہی منفرد ہوگی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ لِنڈِسے لوہان اپنی اس فیچر فلم پر رواں برس ستمبر میں شوٹنگ کا آغاز کردیں گی۔

ساتھ ہی ادکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ دبئی میں اپنے نام سے ایک آئی لینڈ ڈزائن کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔خیال رہے کہ 31 لِنڈڈسے لوہان نے اکتوبر 2017 میں دبئی کے ایک آئی لینڈ سے اپنی مختصر ویڈیو جاری کی تھی، جس کے کیپشن میں انہوں نے اس آئی لینڈ کو ’لِنڈِسے لوہان‘ لکھا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…