جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

رومانیہ کی ٹی وی میزبان لولیا ونچر نے اپنے اور سلمان خان کے افیئرز سے متعلق اہم انکشاف کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) رومانیہ کی ٹی وی میزبان لولیا ونچر نے اپنے اور سلمان خان کے افیئرز سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔سلمان خان کا شمار بلاشبہ بالی ووڈ کے پسندیدہ ترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی دلکش شخصیت ہے جس نے دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔ بات اگران کے معاشقے کی کی جائے تو سلمان خان کا معاشقہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کے بعد باربی ڈول کترینہ کیف سےکئی سال تک مشہور

رہا لیکن کچھ زیادہ آگے نہ بڑھ سکا جس کے بعد رومانیہ کی ٹی وی میزبان لولیا ونچر اور سلومیاں کے معاشقے کی خبریں کافی عرصے سے زبان زدعام تھیں لیکن لولیا ونچر نے تمام افواہوں کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے افیئر سے متعلق رومانیہ کی ٹی وی میزبان لولیا ونچر نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام افواہوں سے واقف ہوں جس میں سےزیادہ تر جھوٹ ہیں لیکن میں لوگوں کو اس طرح کی من گھڑت کہانی بنانے سے نہیں روک سکتی۔لولیا ونچر نے کہا کہ میں سلمان خان کی دل سے عزت کرتی ہوں، وہ میرے اچھے دوست ہیں، میری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، میں نے کبھی ہندی میں گانا گانے کا نہیں سوچھا تھا لیکن سلمان نے میری مدد کی، میرے اور ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے اور کچھ نہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان اور لولیا نے کافی وقت ایک ساتھ گزارا یہاں تک کہ سلمان کی گرل فرینڈ سلطان کے سیٹ پر بھی ان کیساتھ دیکھی گئیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…