منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

میں ایک ہندو سے مسلمان کیوں ہوا؟معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے اپنے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے اپنی کامیابی کی وجہ اسلام کو قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ‘میری کامیابی اسلامی عقائد کو اپنانے کا نتیجہ ہے۔اے آر رحمان کی پیدائش ایک ہندو گھرانے میں ہوئی تھی مگر عمر کی تیسری دہائی کے دوران انہوں نے اسلام قبول کرلیا اور صوفی ازم کو فلسفہ زندگی کے طور پر اختیار کرلیا۔اے آر رحمان کا پیدائش نام اے ایس دلیپ کمار تھا

جن کے قبول اسلام کی کئی وجوہات بنیں۔ان کے والد کا انتقال جلد ہوگیا تھااور خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ روحانی مزاج رکھنے والی کی ملاقات ایک صوفی پیر کریم اللہ شاہ قادری سے ہوئی۔اسی طرح موسیقار کو اپنا پیدائشی نام پسند نہیں تھا اور بتدریج ان کا دل ہندو مت سے ہٹ کر اسلام کی جانب راغب ہوا اور انہوں نے 1989 میں 23 سال کی عمر میں خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اسلام قبول کرلیا اور ان کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا ‘ اسلام ایک سمندر ہے جس کے مختلف فرقے ہیں، میں صوفی فلسفہ فکر پر عمل کرتا ہوں جو کہ محبت پر مبنی ہے، میری موجودہ شخصیت اسی فلسفے کا نتیجہ ہے اور ہاں زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے۔پچاس سالہ دھیمے لہجے کے موسیقار نے اپنے کیرئیر میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں دو آسکر ایوارڈز، دو گریمی اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ بھی شامل ہے۔اب تک 160 فلموں کی موسیقی مرتب کرچکے ہیں جن میں لگان، تال سمیت آسکر ایوارڈ یافتہ سلم ڈوگ ملین ائیر بھی شامل ہے۔اے آررحمان نے بتایا کہ وہ ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے تاہم جس علاقے میں وہ رہتے تھے وہاں پر مسلم آبادی بھی موجود تھی، جس کی بدولت ہمیں یہ موقع ملا کہ ہم دونوں مذاہب کے تہواروں میں حصہ لے سکیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ صوفی ازم کی پیرو کار تھیں، جس کی وجہ سے میں اسلام کی جانب راغب ہوئے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…