منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

لکس اسٹائل ایوارڈز میں’ ’باغی‘‘ کے نام مزید نامزدگیاں

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے نامور ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز ہر سال اپنی نامزدگیوں سے سب کو حیران کردیتا ہے اور اس سال بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔حال ہی میں اس ایوارڈ شو کی تمام نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، تاہم ان میں موجود ٹیلی ویژن کی نامزدگیوں کو ایک مرتبہ پھر ریلیز کیا گیا ہے۔ایوارڈ تقریب کی مینجر فرشتے اسلم کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’بہترین ٹی وی پلے اور بہترین او ایس ٹی کی نامزگیوں میں چند غلطیاں

سامنے آئیں تھیں، جس کے بعد ان کو دوبارہ ٹھیک کر کے ریلیز کیا گیا ہے۔اور ان نامزدگیوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ڈرامہ ’سمی‘ کی دونوں نامزدگیاں ’باغی‘ ڈرامے کے نام کردی گئی ہیں۔بہترین ٹی وی پلے میں سمی کا نام ہٹا کر باغی کا نام شامل کردیا گیا، جبکہ بہترین اورجنل ساؤنڈ ٹریک کے لیے بھی علی عظمت کا نام ہٹا کر یہ نامزگی شجا حیدر کو دے دی گئی ہے۔خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز اگلے ماہ منعقد ہوں گے، جس کے بعد انہیں ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…