ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ کی حجاب میں ملبوس تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی حجاب میں ملبوس تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔عالیہ بھٹ اپنے گلیمرس اور اسٹائلش انداز کی وجہ سے ہمیشہ ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر آج کل ان کی چند ایسی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ باحجاب نظر آرہی ہیں۔تاہم انہوں نے حجاب شوقیہ نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کے لیے کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور

رنویر سنگھ ان دنوں فلم ’’گْلی بوائے‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔عالیہ کے ساتھ رنویر سنگھ بھی بالکل منفرد روپ میں نظرآرہے ہیں۔ عالیہ بھٹ نے ٹوئٹ کے ذریعے فلم کی شوٹنگ کے پہلے دن کا تجربہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان کے لیے بہت ہی خاص ہے۔’’گلی بوائے ‘‘کی ہدایت کاری معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی ہے جب کہ فلم کی کہانی ممبئی کے ریپ اسٹار ڈیوائن اور نائزی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہے دونوں کے مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…