منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

نوازالدین ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی بھی ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں جب کہ ان کی ہالی ووڈ ویب سیریز فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔ بالی ووڈ کی فلم کک، بدلا پور ،بجرنگی بھائی جان اور رئیس جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کا جادو جگانے والے نواز الدین صدیقی ہمیشہ نئے اور منفرد کردار کے ساتھ سامنے آتے ہیں اور اپنی حقیقی اداکاری سے

اس میں ایسا ڈھل جاتے ہیں کہ وہی  نہ صرف مداحوں کو پسندیدہ کردار بن جاتا ہے بلکہ اداکار کی پہچان بھی بن جاتی ہے جب کہ اب انہوں نے ہالی ووڈ میں بھی انٹری دے دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ہالی ووڈ ویب سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میک مافیا‘ میری پہلی بین الاقوامی ویب فلم سیریز ہوگی اور یہ بہت حیرت انگیز ہوگی۔دوسری جانب ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور میک مافیا سیریز میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دینے والے جیمس واٹکن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’گینگ آف واسے پور‘ میں نواز الدین صدیقی کی حیرت انگیز اداکاری دیکھ کر میری خواہش تھی کہ میں نواز کے ساتھ کام کروں کیوں کہ وہ ایک زبردست اداکار ہے جو نہ صرف ہر کردار میں ڈھل جاتے ہیں بلکہ اسکرین پر اپنی موجودگی کا بھی احساس دلاتے ہیں۔واضح رہے کہ میک مافیا سیریز کی کہانی مشا گلینی کی کتاب سے اخز کردہ ہے جو اسی نام سے لکھی گئی ہے جب کہ اس سیریز کو بی بی سی اور کیوبا پکچر کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…