لاہور ( این این آئی)اداکارہ نور اور ولی حامد کے راستے آ ج ( بدھ ) سے جدا ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور نے تین ماہ قبل اپنے شوہر گلوکار ولی حامد کے خلاف خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر تین ماہ گزرنے
کے بعد ثالثی کونسل کی طرف سے خلع کا سرٹیفکیٹ جاری ہونا تھا ۔اس دوران اگر دونوں صلح کرنا چاہتے تو دوبارہ سے اپنا گھر آباد کر سکتے تھے مگر دونوں کے درمیان صلح کی کوششوں میں ناکامی کے بعد متعلقہ ثالثی کونسل آج ( بدھ ) نور کو خلع کی ڈگری جاری کر دے گا ۔