پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

بگ باس سیزن 11 کی ٹرافی شلپا شندے نے اپنے نام کرلی

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی متنازع شو بگ باس سیزن 11 کی ٹرافی شلپا شندے نے اپنے نام کرلی۔بھارتی متنازع شو بگ باس گزشتہ کئی سال سے بھارت سمیت کئی ممالک میں دیکھا جاتا ہے جس کی سب سے اہم وجہ دبنگ اداکار سلمان خان کی میزبانی اور دوسری اہم وجہ شو کا متنازع ہونا ہے جو ہر سال شروع ہونے سے پہلے ہی لڑائی جھگڑوں اور دیگر مسائل کو اپنے ساتھ لے کر آتا ہے لیکن اپنی اسی مقبولیت کی وجہ سے

اپنی مثال آپ ہے اور اب یکم اکتوبر کو شروع ہونے والے سیزن 11 کے اختتام پر شو کے فائنل کا اعلان کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متنازع شو بگ باس سیزن 11 کے فائنل کی ٹرافی ڈرامہ’ بھابھی جی گھر پر ہے‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ شلپا شندے نے اپنے نام کرلی۔ شلپا شندے نے اپنی ٹرافی بالی ووڈ اداکار سلمان خان اکشے کمار سے وصول کی۔بگ باس سیزن 11 کے آخری 15 ہفتے گزارنے والے شلپا شندے اور حنا خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا اور آخری وقت تک دونوں کے درمیان آن لائن ووٹنگ کرائی گئی اور اْس دوران سلمان خان نے دونوں کھلاڑیوں کی والدہ کو کال کرکے شو کے فاتح کا پوچھا جس پر دونوں کی والدہ نے اپنی اپنی بیٹی کو فاتح قرار دیا۔ جب کہ شو کو پر لطف بنانے کے لییشو میں پرانے سیزن کے کھلاڑوں کو بھی بلایا گیا جن سے شلپا اور حنا میں سے جیتنے والے کا نام پوچھا گیا تو سب نے مختلف رائے دیں۔اس سیزن کی کھلاڑی اور متنازع تصاویر اور بیانات کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ عرشی خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹوئٹ میں شلپا شندے کو شو کا فاتح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ شلپا بگ باس سیزن 11 جیت چکی ہیں۔فائنل کو چار چاند لگانے کے لیے اکشے کمار کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے سائیکل پر آکر اسٹیج انٹری دی جب کہ شو میں بگ باس سیزن کے دیگر کھلاڑوں نے اپنی ڈانس پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

جب کہ اس موقع پر سلمان خان کو ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے سخت سیکیورٹی رکھی گئی۔واضح رہے کہ بگ باس سیزن 11 یکم اکتوبر کو 19 امیدواروں کے ساتھ شروع ہوا تھا، 15 ہفتے اور 105 دن کے بعد فاتح کھلاڑی کا نام سامنے آنے پر یہ شو ختم ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…