جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بچوں ،خواتین کیخلاف جرائم کی روک تھام کیلئے سخت سزائوں کیساتھ نئے قوانین منظور کئے جائیں،سائرہ نسیم

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے معاشرے میں بچوں اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا س سے بیرونی دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی تاثر پایا جاتا ہے ، حکومت ان جرائم کی روک تھام کیلئے پہلے سے موجود قوانین پر نظر ثانی کرکے سخت سزائوں کیساتھ نئے قوانین منظور کرے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سائرہ نسیم نے کہا کہ معاشرے میں پیدا ہونے والے

بیگاڑ کا تدارک کرنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کردار ادا کرنا ہوگا ۔ بد قسمتی سے جب ہمارے ہاں کوئی واقعہ رونما ہو جاتا تو حکومت ہوش میں آتی ہے ۔ بچو ں کے خلاف ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم شروع کر کے اسے گھر گھر تک پہنچایا جائے اور عوام کو بھی اس میں شرکت کیلئے راغب کیا جائے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ جب فنکار بیرون ممالک جاتے ہیں تو وہاں بسنے والے ان واقعات کے بارے میں سوال کرتے ہیں اوریہ پوری قوم کیلئے سبکی کا باعث ہوتا ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ زینب کیس ریاست کیلئے چیلنج ہے اور اس کے مجرموںکو گرفتار کر کے سرعا م ایسی سزادی جائے کہ اس سے دوسرے بھی عبرت حاصل کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…