جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل‘اب یکم جون کو ریلیز ہوگی

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اور کرینہ کپور خان اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرنے جارہی ہیں، جن کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ طویل عرصے سے خبروں میں ہے۔پہلے اس فلم کو رواں سال 18 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اس کی ریلیز تاریخ تبدیل کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان سوشل میڈیا پر کردیا گیا ہے۔یہ فلم اب رواں سال یکم جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس خبر کا اعلان اداکارہ سونم کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ششانکا گھوش کی ہدایات میں بننے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے آفیشل پوسٹرز بھی ریلیز کردیے گئے تھے، جنہیں شائقین نے خاصہ پسند بھی کیا تھا۔فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکا تلسانی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔فلم کے پہلے پوسٹر میں یہ تمام اداکارائیں ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلا کے ڈیزائنر کردہ جوڑوں میں نظر آئیں، جہاں تین اداکارائیں کافی خوش ہیں، وہیں سوارا بھاسکر کافی غصے میں کھڑی ہیں۔جبکہ دوسرے پوسٹر میں یہ تمام اداکارائیں کسی ایونٹ کے لیے تیار ہورہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…