پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ودیا بالن پہلی بار سیاستدان کا کردار نبھائیں گی

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن بہت جلد ایک نہایت مشکل کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔وہ اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک سیاست دان کا کردار نبھانے جارہی ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیاست دان کوئی اور نہیں بلکہ ہندوستان کی واحد خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ہوگا۔ودیا بالن کی یہ نئی فلم لکھاری اور صحافی سگاریکا گوس کی کتاب ’اندرا: بھارت کی سب سے طاقتور وزیر اعظم‘ سے لی جارہی ہے۔

ودیا بالن نے یہ بھی بتایا کہ ان کا اگلا پروجیکٹ فلم یا ویب سیریز ہوسکتی ہے۔اداکارہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ ہمیں سگاریکا کی کتاب پر فلم بنانے کے رائٹس ملے، میں ہمیشہ سے اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنا چاہتی تھی، لیکن میں نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ یہ فلم ہوگی یا ویب سیریز۔سگاریکا بھی ودیا بالن کے ان کی کتاب پر فلم بنانے کے ارادے سے کافی خوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔خیال رہے کہ اس کتاب میں اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے، جبکہ ان کی ذاتی زندگی کے بھی کئی راز اس کتاب میں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…