پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنا گھر ایک بار پھر ٹوٹنے سے بچا لیا

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) نامور پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان دوبارہ صلح ہوگئی۔پاکستان کی نامور گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر اداکار احمد بٹ کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزمات لگاتے نظر آتے ہیں جب کہ حمیرا ارشد اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام بھی لگاچکی ہیں۔حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے

علیحدگی کے لیے عدالت میں خلع کی درخواست کررکھی تھی تاہم اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے اپنے شوہر سے ایک بار پھر صلح کرلی ہے اور گھر ٹوٹنے سے بچالیا۔ا گلوکارہ حمیرا ارشد نے فیملی کورٹ سے خلع کا کیس واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے خلع کی درخواست واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی احمد بٹ سے صلح ہوچکی ہے لہٰذا وہ طلاق لینا نہیں چاہتیں۔

حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہوں اور خلع کے کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتی۔واضح رہے کہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ گزشتہ 14 برس سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، تاہم دو برس قبل دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے جس کے بعد حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…