جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دپیکا کو ہٹانے والی جیکولین کا پتہ پرینیتی نے کاٹ دیا

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ میں جہاں فلموں کے سیکوئل بنانا معمول بن چکا ہے، اب وہیں کئی فلموں کی سیریز بھی بنائی جا رہی ہیں۔’ہاؤس فل‘ سیریز کا شمار بھی بولی وڈ کی بلاک بسٹر کامیڈین سیریز میں ہوتا ہے، جس کی اب تک تین فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں، جب کہ اب اس سیریز کی چوتھی فلم بنائے جانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔کامیڈی سیریز کی پہلی فلم ’ہاؤس فل‘ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں

اکشے کمار کے ساتھ رتیش دیش مک اور ارجن رامپال نے کام کیا تھا۔سیریز کی پہلی فلم میں دپیکا پڈوکون اور لارا دتہ جیسی اداکاراؤں نے جلوے بکھیرے، تاہم سیریز کی2012 میں ریلیز ہونے والی دوسری فلم میں دپیکا پڈوکون کا پتہ جیکولین فرنانڈس نے کاٹتے ہوئے ’ہاؤس فل 2‘ میں جگہ بنائی تھی۔اسی طرح ’ہاؤس فل 2‘ میں ارجن رامپال کی جگہ جان ابراہم جب کہ لارا دتہ کی جگہ زرین خان نے لی۔سیریز کی تیسری فلم ’ہاؤس فل 3‘ کو 2016 میں ریلیز کیا گیا، جس میں جان ابراہم کی جگہ ابھیشک بچن اور زرین خان کی جگہ لیزا ہڈن نے لی۔اب اسی سیریز کی چوتھی فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اور اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ پرینیتی چوپڑا نے جیکولین فرنانڈس کو راستے سے ہٹاتے ہوئے ’ہاؤس فل 4‘ میں جگہ بنالی۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق ساتھ ہی سیریز کی چوتھی فلم میں لیزا ہڈن کی جگہ دیشا پٹنانی نے لے لی، جب کہ نگرس فخری کی جگہ’ہاؤس فل 4‘ میں تیسری مرکزی اداکارہ کا کردار کیارہ ایڈوانی نبھاتی نظر آئیں گی۔فلم کے قریبی ذرائع کے مطابق ’ہاؤس فل 4‘ میں جیکولین فرنانڈس کو آئٹم سانگ دیے جانے کا امکان ہے، جب کہ فلم میں پرینیتی چوپڑا، دیشا پٹنانی اور کیارہ ایڈوانی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔سیریز کی چوتھی فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں اکشے کمار اور رتیش دیش مک تو کاسٹ ہوں گے ہی، بلکہ اس میں سنجے دت کو بھی پہلی بار کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔تاہم

یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ ’ہاؤس فل 4‘ میں سنجے دت کے بجائے جان ابراہم کو ہی کاسٹ کیا جائے گا، تاہم ابھی تک فلم کے مرکزی کرداروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق پرینیتی چوپڑا بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کے خلاف، جب کہ دیشا پٹنانی کو رتیش دیش مک اور کیارہ ایڈوانی کو تیسرے اداکار کے خلاف کاسٹ کیے

جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ اس کامیڈین سیریز فلم کی پہلی 2 فلموں کی ہدایات ساجد خان نے دیں، جب کہ ’ہاؤس فل 3‘ کی ہدایات ساجد فرہاد نے دی تھیں، چوتھی فلم کی ہدایات بھی ساجد خان کی جانب سے دیے جانے کا امکان ہے۔سیریز کے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا ہیں، جب کہ سیریز کی تینوں فلموں کی میوزک ساجد واجد نے ترتیب دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…