جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فلم انڈسٹری میں سارہ علی خان کی خوبصورتی کے چرچے

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نواب اداکار سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے کیسی دکھتی تھیں، منظر عام پر آنے والی نئی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا۔ فلم انڈسٹری میں ان دنوں سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی خوبصورتی کے کافی چرچے ہیں، سارہ علی خان بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار ابھیشیک کپور کے ساتھ پہلی فلم

’ کیدار ناتھ ‘ کرنے جارہی ہیں اس فلم میں وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلموں میں انٹری سے قبل ہی سارہ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے اور سوشل میڈیا مداح ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے، لیکن شاید بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں سارہ علی خان فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے کیسی نظر آتی تھیں۔بھارتی میڈیا میں سارہ علی خان کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سارہ مشہور فلم

’’عاشقی ٹو‘‘ کا گانا ’’تم ہی ہو‘‘ گارہی ہیں، ویڈیو میں سارہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہیں اور کافی مزاحیہ موڈ میں ہیں، شاید سارہ کی حالیہ تصاویر دیکھ کر کوئی یقین نہ کرے کیونکہ ویڈیو میں سارہ کی جسمانی ساخت بالکل مختلف ہے اور وہ کافی موٹی نظر آرہی ہیں، تاہم فلموں میں انٹری کے بعد سارہ کی شخصیت ہی بدل گئی ہے اور انہوں نے کافی وزن کم کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…