منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

رنویر سنگھ شادی کیلئے تیار، تاہم دپیکا پڈوکون فوری طور پر شادی نہیں کرنا چاہتیں

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)2 دن قبل ہی اپنی 32 ویں سالگرہ منانے والی دپیکا پڈوکون سے متعلق یہ چہ مگوئیاں گزشتہ برس 2017 کے آخری ہفتے سے ہی جاری تھیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔5 جنوری 2018 کو اپنی 32 ویں سالگرہ بھارت کے بجائے پڑوسی ملک سری لنکا میں منانے والی دپیکا پڈوکون کی ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی خبریں اس وقت تیز ہوئیں، جب رنویر نے اداکارہ کے

والد کے ساتھ دسمبر 2017 کے آخری ہفتے میں ملاقات کی۔تاہم گزشتہ 2 ہفتوں سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کب اور کہاں منگنی یا شادی کرنے والے ہیں۔2018 کے آغاز میں ہی دونوں کو ایک ساتھ سری لنکا جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس وجہ سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ وہاں منگنی کرکے شادی کی تاریخ طے کریں گے۔دراصل دونوں سری لنکا دپیکا پڈوکون کی 32 ویں سالگرہ تنہائی میں منانے کے لیے گئے تھے، جہاں سے وہ 7 جنوری کو واپس بھارت پہنچے۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ایک ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ملائے ہوئے واپس آنے سے ان تمام افواہوں کی اگرچہ تصدیق ہوئی کہ دونوں کے درمیان جذباتی تعلقات ہیں، تاہم اس بات کی بھی تصدیق ہوئی کہ انہوں نے سری لنکا میں منگنی نہیں کی۔دوسری جانب بولی وڈ ہنگامہ نے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے قریبی ذرائع سے اپنی خبر میں تصدیق کی کہ دونوں نے سری لنکا میں منگنی نہیں کی، جب کہ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ ایک سال تک مؤخر کردیا۔خبر کے مطابق اگرچہ رنویر سنگھ شادی کے لیے اب بھی تیار ہیں، تاہم دپیکا پڈوکون فوری طور پر شادی نہیں کرنا چاہتیں۔ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون شاید اپنے فلمی کیریئر کی وجہ سے فوری طور پر شادی نہیں کرنا چاہتیں، کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ انڈسٹری میں یہ بات اچھی نہیں سمجھی جاتی کہ اداکارائیں کسی کے ساتھ تعلقات رکھے

ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں گزشتہ چند سال سے جاری ہیں، تاہم دونوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے۔دونوں نے نہ صرف ’پدماوت‘ بلکہ ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’رام لیلیٰ‘ جیسی فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔دونوں اداکاروں کے خاندان بھی اس بات پر راضی ہیں کہ

یہ جلد سے جلد شادی کرلیں، تاہم تاحال دونوں اداکار شادی کرنے کے حتمی فیصلے پر متفق نہیں ہوسکے۔حال ہی میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی ہونے کے بعد یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دپیکا پڈوکون، سونم کپور، ورون دھون، دیشا پٹنانی اور تپسی پنو بھی جلد ہی شادی کرنے والی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…