منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کترینہ کیف کے بجائے شردھا کپورفلم’’بتی گل میٹرچالو‘‘کی ہیروئن کاسٹ

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی آنے والی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ بھی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی کئی عرصے سے خبروں میں ہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے گورکھ دھندے کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی ’’بتی گل میٹر چالو‘ ‘کے لیے ہیرو کے لیے شاہد کپور کو تو 2017 کے وسط میں ہی فائنل کردیا گیا تھا۔تاہم گزشتہ 6 ماہ سے فلم کی ٹیم ہیروئن ڈھونڈنے میں مصروف تھی۔گزشتہ ماہ 28 دسمبر کو یہ خبر سامنے آئی تھی

کہ ’بتی گل میٹر چالو‘ میں کام کرنے کے لیے بار بی ڈول کترینہ کیف نے رضامندی ظاہر کردی ہے، اور اب اسے پہلی بار شاہد کپور کے ساتھ فلم میں کاسٹ کیا جائے گا۔تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ’بتی گل میٹر چالو‘ میں شاہد کپور کے ساتھ کترینہ کیف نہیں بلکہ شردھا کپور رومانس کرتی نظر آئیں گی۔اس طرح خبر سامنے آنے کے بعد شاہد کپور کی خواہش پوری نہ ہوسکی، وہ ایک بار پھر بار بی ڈول سے رومانس کرنے سے محروم رہ گئے۔کری ارج اسٹوڈیو کی ٹیم نے ’بتی گل میٹر چالو‘ کے لیے سب سے پہلے وانی کپور کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بعد ازاں ان کی جگہ بھومیکا پڈنیکر کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تاہم بھومیکا پڈنیکر کی ہیروئن بننے کی خبریں بھی جلد ہی ماضی کا قصہ بنیں، جس کے بعد شردھا کپور کا نام سامنے آیا، لیکن پھر گزشتہ ہفتے اچانک کترینہ کیف کا نام سامنے آیا۔لیکن اب ایک بار پھر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ شردھاکپور کو’بتی گل میٹر چالو‘ کی ہیروئن کاسٹ کرلیا گیا۔یمی گوتم نے اپنی ٹوئیٹ میں ’بتی گل میٹر چالو‘ کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا، جس پر شاہد کپور نے انہیں ٹوئٹر پر ہی ویلکم کیا۔خبریں ہیں کہ ’بتی گل میٹر چالو‘ میں یمی گوتم ایک وکیل کا کردار ادا کریں گی، جو شاہد کپور کے ساتھ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قانونی جنگ کرتی نظر آئیں گی۔جبکہ شردھا کپور ایک ایسی بھارتی گھریلو خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی، جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے گورکھ

دھندے سے متاثر ہوتی ہیں۔فلم کی کہانی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے غلیظ کاروبار اور ان کے کاروبار سے متاثر عوام کے گرد گھومتی ہے۔فلم میں شاہد کپور ایک وکیل کے کردار میں نظر آئیں گے، جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قانونی جنگ کرتے دکھائیں گے۔فلم کی ہدایات ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ ‘جیسی کامیاب فلم کے ڈائریکٹر شری نارائن دیں گے۔فلم کو 31 اگست 2018 کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…