جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

اداکارہ سونم کپور جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور رواں برس اپریل میں قریبی دوست اور بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔سونم کپور بھارتی فلم نگری کی صف اول کی ادکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔اداکارہ ور اسٹائل اداکار انیل کپور کی صاحبزادی ہیں اور اس وقت بھی وہ 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اداکارہ طویل عرصے سے بزنس مین آنند اہوجا کے

ساتھ دوستی کے باعث خبروں میں ہیں اور کئی بار انہیں اسی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اب کپور خاندان سے آنی والی خبروں نے سب کو حیران کر دیا ہے اور اداکارہ کے قریبی دوستوں کے مطابق سونم کپور نے رواں سال اپریل میں شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اداکارہ کی شادی ان کے قریبی دوست آنند اہوجا کے ساتھ بھارتی ریاست راجستھان کے تاریخی شہر جودھ پور میں ہو گی جس میں خاندان کے

قریبی افراد اور چند دوست شریک ہوں گے۔اداکارہ سونم کپور یا ان کے خاندان کی جانب سے شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپور خاندان شادی کی تیاریوں کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے اور اسی لیے شادی کی تیاریوں کو سونم کے کزن موہت کی شادی قرار دے رہے تھے تاہم قریبی دوستوں نے سونم کی شادی کی اطلاع دے کر سارا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…