منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

کنگ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ رومانوی اداکارہیں،کرینہ کپور

datetime 18  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنے کیریرمیں مختلف قسم کے کردارادا کیے اورخوب پذیرائی بھی حاصل کی لیکن ان کے مداحوں نے ان کے رومانوی کرداروں کو سب سے زیادہ پسند کیا اورشاید یہی وجہ ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی ’بے بو‘ کی جانب سے بھی سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان اورکنگ شاہ رخ خان

ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں وہ ایک دوسرے کے حوالے سے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ اسی دوران جب اداکارہ سے شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا کہ توان کا کہنا تھا کہ کنگ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ رومانوی اداکارہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب آپ دنیا کے کسی کونے پرجائیں اور وہاں کوئی بھارت کا نام لے تو سب سے پہلے آپ کے ذہن میں اداکارشاہ رخ خان ہی آئیں گے۔کرینہ کپورنے مزید کہا کہ شا ہ رخ خان اپنے

کرداروں کی ہی بدولت لوگوں کے بہت قریب ہوئے، ان کی ایمانداری، لوگوں سے محبت کرنے کے جذبے اورخوش مزاجی نے انہیں اپنے مداحوں کے بہت قریب کیا، یہ عادتیں اورہنرکسی اوراداکار کے پاس نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں بذات خود شاہ رخ سے خوب باتیں کرنا پسند ہیں کیونکہ وہ ایسے اداکار ہیں، جو مختلف چیزوں اور معاملات کو بہترین اندازمیں سمجھتے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…