جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تیمور کی سالگرہ،کرینہ کپور نے بڑی تردید کردی،کئی دل ٹوٹ گئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)سیف علی خان اور بالی ووڈ سپر اسٹار کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمور علی خان کی پہلی سالگرہ دسمبر میں آرہی ہے جس کے بارے میں ابھی سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں اور کہا جارہا ہے کہ تیمور کی سالگرہ نہایت دھوم دھام سے منائی جائے گی جس میں بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں کو بڑی تعداد میں بلایا جائے

گا لیکن کرینہ کپور نے ان تمام خبروں کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے۔اپنے تازہ بیان میں کرینہ کپور نے کہا ہے کہ تیمور کی پہلی سالگرہ کوئی بالی ووڈ پارٹی نہیں ہوگی جیسا کہ آپ سمجھ رہے ہیں، بلکہ یہ مکمل طور پر ایک گھریلو تقریب ہوگی۔ یہ اْس کی پہلی سالگرہ ہے جو اسے اپنے گھر والوں یعنی اپنے نانا نانی اور دادی وغیرہ کے ساتھ ہی منانی چاہیے۔کرینہ کپور نے یہ بیان نیروبی میں منیش ملہوترا کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد

اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ اس بات کی تصدیق کرینہ کپور کی بڑی بہن اور ماضی کی سپر اسٹار کرشمہ کپور نے بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیمور کی پہلی سالگرہ پر کوئی بہت بڑی پارٹی نہیں کی جائے گی بلکہ صرف گھر کے افراد ہی یکجا ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…