اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

ہندو انتہا پسندوں کا سینما پر حملہ‘ توڑ پھوڑ‘پولیس کا لاٹھی چارج ،پتھروں پر کیا نعرے لکھے تھے،دیکھ کر سب چکرا گئے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

گوروگرم(این این آئی)مظاہرین نے ایک سینما گھرمیں گھس کرتوڑپھوڑ کرنے کی کوشش بھی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے انتہاپسندہندوؤں کو منتشر کردیا۔بالی ووڈ فلم ’’پدماوتی‘‘ شوٹنگ کے آغازسے ہی مشکلات کاشکار ہے کچھ روز قبل ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دیپکا پڈوکون کے سرکاٹنے پر انعام مقرر کردیاگیا تھا جب کہ ایک روز قبل جے پور میں قلعے کی دیوار پر ایک شخص کی نعش

لٹکا دی گئی جب کہ پاس ہی پڑے پتھر پر پدماوتی کے خلاف نعرے لکھے گئے تھے اس کے علاوہ انتہاپسندوں کی طرف سے گزشتہ روز ایک بھیل واڑاکے ایک سینما گھر کے سامنے احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے سینماکے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش بھی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے انھیں منتشر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور راجستھان میں گزشتہ روز میوار ریجنل جنرل اسمبلی اور انتہا پسند ہندوتنظیم کی کال پراحتجاجی مظاہرے کیے گئے اس موقع پر منڈل اور ہامیراہ گڑھ سمیت کئی علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی بھیل واڑامیں کرنی سینا کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور فلم پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ایک سینما گھرمیں گھس کرتوڑپھوڑ کرنے کی کوشش بھی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے انتہاپسندہندوؤں کو منتشر کردیا۔دوسری طرف کرنی سینا کے صدر مہاپیل سنگھ مکرانہ نے کہاہے کہ انھوں نے ہریانہ میں فلم ’’پدماوتی‘‘ پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرادی ہے اورہمیں امید ہے کہ جلد ہی فلم کی نمائش پر پابندی لگادی جائے گی ۔دریں اثنابالی ووڈاداکارہ عالیہ بھٹ بھی انہتاپسند ہندوؤں پر برس پڑی ہیں اور انھوں نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھاہے کہ جب سزا نہیں دی جاتی تو کھلم کھلا تشدد اور دھمکیاں دینا آسان ہوتا ہے اسی لیے یہ سب ہورہا ہے ساتھ ہی انھوں نے تمام معاملات پر حیرانگی کا بھی اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…