بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی فلم ’’پدماوتی‘‘کا ہنگامہ عروج پر، راجپوتوں نےہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے سرکاٹ کر لانیوالے کو 5کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) راجپوت کے ایک رہنما نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لائے گا اسے 5 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔فلم ’پدماوتی‘ شوٹنگ کے آغازسے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہی جس میں سب سے بڑا مسئلہ راجپوت برادری کی جانب سے فلم میں راجکماری رانی پدماوتی کی کہانی کو غلط انداز میں بیان کرنے اور حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام ہے جس کے بعد فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کے بعض سین از خود کاٹ دیے تھے۔

لیکن اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیوں انتہاپسندوں ہندوؤں کی دھمکیوں کے بعد اب راجپوت کے ایک رہنما کی جانب سے ہدایت کار کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی ہے، ایک اعلان میں مذکورہ رہنما کا کہنا تھا کہ جو بھی سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لائے گا اسے 5 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔۔واضح رہے کہ فلم میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…