بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ایلینا ڈی کروز کا سلمان خان کیساتھ فلم میں کام سے انکار

datetime 19  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) فلم ’’برفی‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی فلم ’وانٹیڈ‘ میں عائشہ تاکیہ سے پہلے انہیں آفر کی گئی تھی مگر انہوں نے انکار کر دیا تھا۔بالی ووڈ میں خانز اور کپور کا راج ہے مگر شاہ رخ، عامر اور سلمان خان ایسے نام ہیں جن کے ساتھ کام کرنا ہر کوئی اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہے مگر فلم انڈسٹری میں چند ایسے نام بھی موجود ہیں جو باکس آفس کے ان بادشاہوں کو

بھی انکار کر دیتے ہیں جیسے کے کنگنا رناوت نے فلم ’سلطان‘ میں سلمان کی ہیروئن بننے سے انکار کر دیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’برفی‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ اپنے کرئیر کی شروعات کرنے والی ادکارہ ایلینا ڈی کروز نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ دبنگ خان کی کامیاب فلم ’وانٹیڈ‘ میں عائشہ تاکیہ کی جگہ انہیں ہیروئن کی آفر کی گئی تھی اور جب انہیں یہ فلم آفر ہوئی تھی وہ اس حوالے سے بہت زیادہ پرجوش تھیں کہ وہ سلمان خان کے ساتھ پہلی فلم میں کام کریں گی مگر انہیں اپنے امتحانات کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کرنا پڑا۔الینا ڈی کروز نے بتایا کہ جب پروڈیوسر بونی کپور نے انہیں فلم کے لیے فوٹو شوٹ کا کہا تو میں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرے امتحانات چل رہے ہیں اور مجھے فلم کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوا لیکن اس وقت امتحانات سے بڑھ کر میرے لئے کچھ نہیں تھا کیوں کہ مجھے اپنی پڑھائی ختم کرنا تھی۔واضح رہے ’وانٹیڈ‘ تیلگو فلم کا ہندی ری میک ہے جس میں عائشہ تاکیا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اس فلم کی کامیابی کے بعد سلمان خان نے بھارتی انڈسٹری کو لگاتار کئی ہٹ فلمیں دیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…