ممبئی (آئی این پی) بھارتی سنسر بورڈ کی طرف سے فلم کے کچھ سین نامناسب قرار دینے کے بعد بالی ووڈ کے سنجے دت کی فلم بھومی ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ۔بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت ان دنوں اپنی فلم بھومی کی تشہیر میں مصروف ہیں ، یہ فلم سنجے دت کے کیرئیر کے
لیے نہایت اہم ہے کیونکہ جیل سے رہائی کے بعدسنجے دت اس فلم کے ذریعے طویل عرصے بعد دوبارہ فلموں میں جلوہ گر ہورہے ہیں تاہم بھارتی سنسر بورڈ نے سنجیدت کی خوشیوں پر پانی پھیرتے ہوئے فلم کے کچھ مناظر نامناسب قراردیتے ہوئے انہیں فلم سے ہٹادیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم بھومی کی
کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سنجے دت باپ اور آدیتی را حیدری ان کی بیٹی کاکردار نبھارہی ہیں تاہم فلم میں کچھ مکالمے اور سینز پر اعتراض کرتے ہوئے بھارتی سنسر بورڈ نے انہیں فلم سے خارج کرنے کا حکم دیاہے ، کل ملا کر سنسر بورڈ نے فلم میں 12 سینز کاٹے ہیں
جس کے باعث سنجے دت اور فلم کے ہدایت کار امنگ کمار کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔بھومی 22 ستمبر کو ریلیز کی جانی تھی۔