اداکارہ ماہرہ خان پر اپنے بیٹے نے چند پابندیاں عائد کر دیں

18  ستمبر‬‮  2017

کراچی (این این آئی)پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان پر ان کے بیٹے نے چند پابندیاں عائد کردی ہیں۔اس بات کاانکشاف ماہرہ خان نے گزشتہ دنوں اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کیا۔اپنے بیٹے اذلان کی 8 ویں سالگرہ کے موقع پر ماہرہ خان نے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور اس میں یہ بات بتائی۔انہوں نے لکھاکہ اذلان کی جانب سے مجھے سخت ہدایات دی

گئی ہیں کہ اب اسے جان، بے بی یا اذو نہیںپکارنا، آج وہ آٹھ سال کا ہوا اور اپنی ماما کے لیے بہت زیادہ کول ہوگیا۔آسان الفا ظ میں اذلان نے ماںپر واضح کیا ہے کہ اب اس کے ساتھ چھوٹے بچوں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔اسی طرح انہوں نے بیٹے کے ساتھ اپنی ایک اور تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ ان کی کمر پر لیٹا سو رہا ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا ہر روز اس بات پر شکرگزار ہوتی ہوں کہ اللہ نے مجھے اذلان کی ماں کے طور پر منتخب کیا۔خیال رہے کہ اداکارہ کی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جو بعد ازاں طلاق پر اختتام پذیر ہوئی، ان دونوں کا ایک ہی بیٹا ہے جو ماہرہ خان کے ساتھ رہتا ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اس وقت معروف ڈائریکٹر شعیب منصور کی فلم’’ ورنہ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کا پہلا پوسٹر گزشتہ دنوں سامنے آیا تھا۔یہ فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وہ فواد خان کے ساتھ بھی مولا جٹ ٹو میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…