پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں دنیا میں جہاں بھی گیا ہوں ہمیشہ پاکستان کا پرچم تھام کر اس کے نام کو بلند رکھا ‘ عارف لوہار

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں دنیا میں جہاں بھی گیا ہوں ہمیشہ پاکستان کا پرچم تھام کر اس کے نام کو بلند رکھا ہے ،میںنے اپنی پوری زندگی ایمانداری سے بسر کی ہے اور انشااللہ آئندہ بھی اس پر کاربند رہوں گا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ اس طرح کی باتیں سامنے آئی ہیں کہ شاید میرے اوپر امریکہ میں داخلے پر تاحیات پابندی لگنے کے امکان ہے ۔یہ افواہیں ہیں اور

ان کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں۔ انہوںنے بتایا کہ میں اگست میں کینیڈا گیا تھا جہاں شو زمکمل کرنے کے بعد پروموٹر نے میرے مزید شوزکیلئے امریکی ویزے کیلئے اپلائی کیا مگر پالیسی کے تحت میرا ویزا نہیں لگا ۔ جب میرا امریکہ کا ویزا ہی نہیں لگا تو کسی پروموٹر سے میرا معاوضہ وصول کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا ۔ میر اپنا دل بھی کرتا ہے کہ میں امریکہ میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے سامنے پرفارم کر وںمگر امریکہ کے ہر روز بدلتے ہوئے قوانین کی وجہ سے میں امریکہ میں پرفارم نہیں کرسکا ۔ انہوں نے کہا کہ کہ امریکہ جانے سے کیلئے میں نے نہیںبلکہ پروموٹر نے درخواست دی تھی اور اب چھ ماہ بعد دوبارہ امریکی ویزے کے لئے درخواست دوں گا ۔ عارف لوہار نے کہا کہ میں امریکہ میں بسنے والے اپنے ہزاروں بہن بھائیوں سے دلی معذرت کرتا ہوں جو میری پرفارمنس دیکھنے کے خواہشمند تھے ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی ایمانداری سے بسر کی ہے کسی کا ایک روپیہ بھی نہیں رکھا ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…