جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

فلم ’’سلطان‘‘ میں کنگنا رناوٹ کے انکار کے بعد انوشکا کو کاسٹ کیاگیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)اداکارہ کنگنا رناوٹ نے بولی وڈ میں اپنا نام بنانے کے لیے بہت جدوجہد کی اور ’کوئین‘ اور ’تنو ویڈز منو‘ جیسی فلموں سے اپنی جگہ بنائی۔ کنگنا رناوٹ کو ان تینوں خانز کے ساتھ کئی فلموں کی آفر بھی کی جاچکی ہے جن میں سے ایک سلمان خان کی بلاک بسٹر ہٹ فلم ’سلطان‘ ہے، تاہم اداکارہ نے اس فلم میں مرکزی اداکارہ کے کردار سے انکار کردیا تھا۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جب کنگنا سے فلم

’سلطان‘ میں کام کرنے سے انکار کے حوالے سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ ’فلم سلطان کا کردار اس وقت کسی بھی اداکارہ کے لیے ایک اچھی آفر تھی، لیکن مجھے اپنے لیے اس کردار میں کچھ خاص نظر نہیں آیا۔کنگنا کے انکار کے بعد انوشکا شرما کو فلم ’سلطان‘ میں کاسٹ کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ’فلم تنو ویڈز منو میں ڈبل کردار ادا کرنے اور اپنی ماضی کی کئی فلموں میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد میں نے سوچا کہ میں خود کو پیچھے کیوں لے کر جاؤں اور ایک ایسا کردار کیوں کروں جو مجھے کچھ بہت زیادہ آفر نہیں کررہا، اس لیے میں نے فلم سلطان میں کام نہیں کیا۔کنگنا کے انکار کے بعد فلم میں انوشکا شرما نے کام کیا، جو اپنے کیریئر میں سلمان، شاہ رخ اور عامر تینوں کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…