بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

’’دبنگ خان‘‘ نے نئی فلم کیلئے اتنا معاوضہ مانگ لیا کے سب دنگ رہ گئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ فلم ‘ریس 3’ کے مرکزی اداکار سلمان خان نے پروڈیوسرز سے بھاری مانگ لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ فلم ‘ٹیوب لائٹ ‘ کے فلاپ ہونے کے باجود سلمان نے ‘ریس3’کیلئے فلم کے 70 فیصد منافع بطور معاوضہ مانگا ہے۔

یاد رہے کہ اے لسٹ اداکار اپنی فلموں کا 50فیصد حصہ مانگتے آئے ہیں اور انہوں نے اپنی فلم خود پروڈیوس کی ہوتی ہے، لیکن سلمان خان ‘ریس 3’ کے صرف مرکزی کردار نبھانے کا اتنا زیادہ حصہ مانگ رہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے فلم کیلئے جیکولین فرنینڈس اور سدھارتھ ملہوتراکے ناموں کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی۔ ہندوستانی رپورٹس کے مطابق دیپکا فلم ‘کک کے سیکوئل میں سلمان خان کیساتھ نظرآئیں گی۔ایساپہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ دیپکا پڈوکون، سلمان خان کی ہیروئن کے طور پر سینما اسکرین پر آئیں گی۔ 2014 میں ریلیز ہونیوالی ‘ کک’ نے باکس آفس پر بہترین بزنس کیا تھا جس کے بعد اس کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ اس سے قبل خبریں سامنے آرہی تھیں کہ کک ‘ کی پہلی فلم کی طرح جیکولین فرنانڈس ہی کک کے سیکوئل میں بھی ہیروئن ہوں گی مگر اب دیپکا کا نام سامنے آنے کے بعد ان خبروں کی تردید ہوگئی ہے۔ دیپکا ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ‘ پدماوتی’ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…