اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ماضی میں میرے ساتھ کیا کیا ہوا؟ کس طرح مجھے۔۔ بھارتی اداکارہ سنی لیون اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑیں

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) گزشتہ تین سالوں سے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے ماضی اور کیرئیر کے ابتدائی دنوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کو مداحوں کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے۔بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور خوبرو اداکارہ سنی لیون کا شمار آج بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب اداکاراں میں ہوتا ہے تاہم انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت پاپڑ بیلے ہیں، ساتھی

اداکاروں کا سخت رویہ برداشت کرنے کے ساتھ کافی بے عزتی بھی سہی ہے سنی لیون اپنے ساتھ برتے جانے والے اجنبی رویے کو آج تک بھلا نہیں سکی ہیں اور آج بھی وہ وقت یاد کرکے ان کی آنکھوں میں آنسوآجاتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سنی لیون نے نیہا دھوپیا کے شو نوفلٹر میں شرکت کی اوراپنے کیرئیر کے ابتدائی دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب کوئی بھی اداکار میرے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کو تیارنہیں تھا، میں اس وقت نئی تھی اور کوئی بھی مجھے انڈسٹری میں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھا لوگوں کا رویہ میرے ساتھ ایسا ہوتا تھا جیسے یہ کیوں ہے ، کہاں سے آئی ہے مجھے کوئی بھی پسند نہیں کرتا تھا۔ایک ایوارڈ شو کے دوران اسٹیج پرفارمنس کرنے کے لیے میں کافی دیر تک اکیلی بیٹھی انتظار کرتی رہی لیکن کوئی بھی میرے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کے لیے تیار نہیں تھا جب کافی دیر گزر گئی تو چنکی پانڈے آگے آئے اور انہوں نے میری مدد کی، وہ وقت بہت مشکل تھا، انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ لوگ ہمیشہ آپ کو چوٹ پہنچانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں میں جب بھی اس وقت کے بارے میں سوچتی ہوں آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں لیکن اب وہ وقت گزر چکا ہے اور میرے چاہنے والےسب سمجھ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…