کراچی(آن لائن) عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ بھارت سے کلچرل سطح پراچھے تعلقات ہیں مگر جہاں ملک کی عزت اور وقار کی بات آئے وہاں کسی بھی صورت ہم ترچھی آنکھ برداشت نہیں کرسکتے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کہاکہ آئندہ برس موسیقی کے حوالے سے ایک فلم تشکیل بنانے کاارادہ ہے۔ اس فلم میں صرف میوزک کے حوالے سے ہی کام کیاجائے گا،
بھارت سے کلچرل سطح پراچھے تعلقات ہیں مگر جہاں ملک کی عزت اور وقار کی بات آئے وہاں کسی بھی صورت ہم ترچھی آنکھ برداشت نہیں کرسکتے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔انھوں نے کہاکہ آئندہ ماہ ستمبرمیں لندن اوریورپ میں شوز ہیں۔ جہاں بھارت کے بھی فنکارمشترکہ پرفارم کریں گے۔ پاکستان کے فنکاروں نے ثابت کرکے دکھایاہے کہ کسی بھی شعبہ میں دنیا میں ہمارا کوئی مقابل نہیں ہے، اگر حکومت اورادارے تعاون کریں تو نصرت فتح علی خان کے نام سے ایک میوزک اکیڈمی قائم کرنا چاہتاہوں۔