بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

نواز الدین صدیقی کھلونے بنانے والی کمپنی میں بطور سکیورٹی گارڈ کام کرتے رہے، رپورٹ

datetime 20  اگست‬‮  2017 |

ممبئی( آن لائن) بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکارنوازالدین صدیقی محنت، کوشش اور کامیابی کی اعلیٰ مثال ہیں لیکن فلموں میں انٹری سے قبل نوازالدین نے نہایت غربت کے دن دیکھے ہیں جبکہ زندگی کی گاڑی کوکھینچنے کیلئے وہ معمولی ملازمت کرنے سے بھی کبھی نہیں گھبرائے۔نوازالدین صدیقی کا شماربالی ووڈکے ان اداکاروں میں ہوتا ہے

جنہوں نے کڑی محنت اورکافی جدوجہد کے بعد بھارت کے مقبول ترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا ہے، نوازالدین صدیقی کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے، بچپن ہی سے ان کی دہلیز پرغربت نے ڈیرے جمائے ہوئے تھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور آج ان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں انٹری سے قبل نواز زندگی کی گاڑی کو رواں رکھنے کیلئے کھلونے بنانے والی ایک کمپنی میں بطورسکیورٹی گارڈ تعینات تھے۔ نواز الدین صدیقی نے گزشتہ روز اپنی نئی فلم ’’بابوماشائی بندوق باز‘‘ کی تشہیرکے سلسلے میں ایک جامعہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کی۔ اداکار نے کہا کہ وہ 1993 میں مظفرنگرسے دہلی اورپھرممبئی آئے، بنا پیسوں کے زندگی گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے لہٰذا انہوں نے زندگی کی گاڑی کو رواں رکھنے کیلئے سکیورٹی گارڈ کی معمولی سی

نوکری کی جہاں کئی بار فیکٹری کے مالک نے انہیں گیٹ کے باہر آرام کرتے ہوئے پکڑ لیا بعد ازاں انہوں نے وہ نوکری چھوڑدی۔ ااداکار نے کہا کہ دہلی آکرانہوں نے اداکاری کے اسکول میں داخلہ لیا اس کے بعد انہوں نے ممبئی کا رخ کیا جہاں انہیں متعدد فلمسازوں نے کئی باررد کیا لیکن نوازالدین صدیقی نے ہمت نہیں ہاری اورمسلسل کوششوں میں لگے رہے

اور 2012 میں انہیں فلم ’’گینگز آف واسع پور‘‘ میں پہلی بارمضبوط کردارادا کرنے کا موقع ملا اوریہیں سے ان کے فنی سفر کا آغاز ہوا۔واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی کا شماربالی ووڈ کے صف کے اداکاروں میں ہوتا ہے اوراب تک وہ شاہ رخ ، عامر اور سلمان خان سمیت فلم انڈسٹری کے متعدد اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…